ڈیرہ مراد جمالی(ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ بگٹی سوئی گیس فیلڈ سے پنجاب کے لیے جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا جس سے متعدد علاقوں مین گیس کی فراہمی معطل ہو گئی پولیس کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی سوئی گیس فلیڈ سے پنجاب کے لیے جانے والی چوبیس قطر انچ گیس پایپ لائن کو نا معلوم مسلح افراد نے چونک نواز اباد کے مقام پر دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا جس سے پنجاب کے علاقے راجن پور صاڈق اباد رحیم یار خان ملتان سمیت دیگر علاقوں کو گیس کی فراہمی متاثر ہو گئی واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس جاے وقوع پر پہنچ کر مذید تحقیقات شروع کردی گئی۔
ڈیرہ بگٹی،پنجاب کیلئے جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا

ٹیگز:
ڈیرہ بگٹی
