لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ کے احکامات اور ایس ایس پی لورالائی ملک محمد اصغر عثمان کی ہدایات پر، ایس ڈی پی او کریم مندوخیل کی زیر نگرانی ایس ایچ او ژوب سٹی انسپکٹر عبدالرشید، سی آئی اے انچارج لورالائی سب انسپکٹر محمد انور جلالزئی،کی سربراہی میں اے ایس آئی اخترگل ژوب پولیس ٹیم،اور سی آئی اے لورالائی ٹیم نے مقدمہ نمبر 39/026 بجرم 302،109 میں مطلوب ملزم سعداللہ ولد محمد انور قوم سید سکنہ ماڈل ٹان لورالائی کو ژوب سے گرفتار کرلیا۔ ملزم چند روز قبل لورالائی میں اپنے بھائی کو قتل کیا تھا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس تھانہ شہید محمد اشرف ترین سٹی منتقل کیا جارہا ہے
ژوب پولیس اور لورالائی سی آئی اے کی مشترکہ کارروائی، بھائی کے قتل میں ملوث ملزم کو ژوب سے گرفتار کرلیا

ٹیگز:
ژوب
