کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ شہر کے وسطی علاقے جان محمد روڈ میں غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق گزشتہ آٹھ گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ معمول بن چکا ہے۔ اکثر اوقات تکنیکی خرابی کا جواز پیش کرکے گھنٹوں بجلی بند رکھی جاتی ہے، جس سے گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ کاروباری طبقہ بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔علاقہ مکینوں نے کہا کہ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ دونوں اقسام کی طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر متعلقہ تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا پابند بنایا جائے۔
کوئٹہ میں غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ، جان محمد روڈ کے مکین 8 گھنٹوں سے بجلی سے محروم

ٹیگز:
کوئٹہ
