کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ خدیجہ الکبری میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے سابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ نمازِ جمعہ اور عبادت کے دوران معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف بدترین جرم ہے ایسے عناصر کا کسی مذہب یا قومیت سے کوئی تعلق نہیں، یہ محض دہشت گرد ہیں اور ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والا بم دھماکہ انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ فعل ہے۔ معصوم جانوں سے کھیلنے والے ملک دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف آئین و قانون کے مطابق سخت کارروائی ہونی چاہیے سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ پوری قوم ملک دشمن عناصر کے خلاف متحد ہے اور ایسے عناصر کو اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دشمن قوتوں کی یہ سازشیں کبھی شرمند? تعبیر نہیں ہوں گی انہوں نے کہا کہ اس مشکل اور دکھ کی گھڑی میں وہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دھماکے میں شہید ہونے والوں کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
نمازِ جمعہ اور عبادت کے دوران معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف بدترین جرم ہے، نواب ثناء اللہ خان زہری

ٹیگز:
ثناء اللہ خان زہری
