کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبوں کی تنصیب اور لائنوں کی شفٹنگ کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں 7فروری اور9فروری کو کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے جناح ٹاون، شہبازٹاون، ملک پلانٹ اور بروری،عالم خا ن، نواں کلی، اولڈسمنگلی، انٹرکنیکٹر،مالک فیڈروں سے صبح10:30 بجے تاد وپہر2:30بجے بجلی بندرہے گی۔ اسکے علاوہ 8فروری کو (بروزاتوار) سریاب گرڈاسٹیشن کے خیر بخش مری، جائنٹ روڈ، لیاقت بازار، غازی، ہزارہ ٹاون، کرانی، غوث آباد فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک نیز اُسی روز مری آبادگرڈکے گلستان، حالی روڈ، سٹی، سریاب گرڈکے بی ایم سی، پی اے ایف شیخ ماندہ کڈنی سینٹر جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈکے اسٹیڈیم فیڈروں سے صبح10:30بجے تادوپہر2:30بجے بجلی بندہوگی۔علاوہ ازیں 9فروری کو (بروزپیر) سریاب گرڈاسٹیشن کے سریاب ون، سریاب ٹو، واسا، سمنگلی ایکسپریس، انڈسٹریل، اے ون سٹی، سرکی روڈ، فیڈرسے صبح10بجے تادوپہر2بجے جبکہ اُسی روز شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، دوستین، خروٹ آباد،نواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندہوگی۔ اسکے علاوہ 9فروری کے روز انڈسٹریل گرڈکے واسا، ایف جی ایس، شاہنواز، سریاب مل، اولڈاور نیو میاں غنڈی، سعداللہ فیڈروں سے دن 11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہیگی۔ اسکے علاوہ مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پر مرمتی کاموں کے سلسلے میں 8فروری کو(بروزاتوار) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اولڈسمنگلی، پی ٹی وی، ملک پلانٹ، جناح روڈ، سورج گنج بازار، ایم ای ایس، کیسکو،عالم خان، مارک فیکٹری، ایف سی اسپتال، مالک، کسٹم فیڈروں سے دن 11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔اسی طرح خضدارگرڈاسٹیشن کے سٹی تھری، انجینئرنگ کالج، زیدی، کوشک، سٹی ٹو، ایم ای ایس، خیر آباد، جناح کیمپ، ڈاکٹر صالح اور کینٹ فیڈروں سے صبح10بجے تا سہ پہر3بجے نیز کھڈکوچہ گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔
کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبوں کی تنصیب اور لائنوں کی شفٹنگ کئے جارہے ہیں ` کیسکو

ٹیگز:
کیسکو
