کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں ٹرین سروس دوبارہ بحال کی جائیگی۔ محکمہ ریلویز کے مطابق آج ہفتہ کو اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چمن جانے کیلئے چمن پیسنجر صبح 8بجے جبکہ پشاور جانے کیلئے جعفر ایکسپریس صبح نو بجے کوئٹہ سے روانہ ہوگی،ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے کوئٹہ کیلئے بولان میل بدستور بارہ فروری تک منسوخ رہے گی کیونکہ اس کی بوگیاں سہون شریف اسپیشل میں استعمال ہوں گی جو فیصل آباد سیسہون شریف تک چلائی جائے گی۔
کوئٹہ میں ہفتہ کو ٹرین سروس دوبارہ بحال کی جائیگی،ریلوے حکام

ٹیگز:
کوئٹہ
