کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹر ودانشور میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ جس معاشرے میں معاشی انصاف نہ ہو وہاں بے انصافی اور لوٹ مار اپنے عروج پر ہوتی ہے اسی سے ہی بغاوت کے جراثیم جنم لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود معاشی طور پر سب سے زیادہ محروم صوبہ ہے۔ دوسرے صوبوں کے مقابلے میں شرح غربت، بے روزگاری، اور ناخواندگی سب سے زیادہ ہے،۔پسماند گی کے اعتبار سے ملک کے 20 پسماندہ ترین اضلاع میں سے 11کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ بلوچستان کے وسائل سے ہونے والی آمدنی کا اگر ایک چھوٹا سا حصہ بھی ترقی پر خرچ کیا جاتا تو آج یہ صوبہ ملک کا خوشحال ترین صوبہ ہوتامیر طاہر بزنجو نے کہا کہ بلوچستان میں گذ شتہ 78سال کے دوران یکے بعد دیگرے بغاوتوں کو جنم دینے میں سیاسی و معاشی بے انصافیاں اہم ترین کردار ادا کرتی رہی ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پائے دار امن کے لیے ضروری ہے کہ بلوچوں کے سیاسی، معاشی، اور معاشرتی حقوق کا احترام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بلوچ کو انصاف دے کر ان کے حقوق کا احترام کرنے سے ہی بلوچستان میں پائے دار امن کے قیام کی راہ ہموار ہو سکتی ہے
جس معاشرے میں معاشی انصاف نہ ہو وہاں بے انصافی اور لوٹ مار اپنے عروج پر ہوتی ہے،میر طاہر بزنجو

ٹیگز:
طاہر بزنجو
