لاہور (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے مسجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والے دین اور وطن دونوں کے دشمن ہیں ۔ اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا حملے میں ملوث دہشت گرد کاافغانستان آنا جانا ثابت ہوا ہے۔ ہندوستان اورطالبان کے گٹھ جوڑ کے تانے بانے مل رہے ہیں۔ سیکورٹی گارڈوں نے اس کو چیلنج کیا جس کے جواب میں اس نے فائرنگ کی اور نمازیوں کی آخری قطار میں اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا۔ انشا ء اللہ اس ظلم کا جواب ریاست پوری قوت سے دے گی۔ ہندوستان عبرت ناک شکست کے بعد اپنی پراکسیوں کے ذریعے جنگ لڑ رہا ہے، اس کی براہ راست جنگ لڑنے کی اب ہمت نہیں۔
اسلام آباد حملے میں ملوث دہشت گرد کاافغانستان آنا جانا ثابت ہوا ہے ` خواجہ محمد آصف

ٹیگز:
خواجہ محمد آصف
