کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر کوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کیلئے مزید 100 گرین بسوں کی منظوری ہوچکی ہے۔پہلے فیز میں ڈیڑھ ماہ کے اندر 25 بسیں آجائیں گی۔جن کو شہر کے مختلف روٹس پر چلایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں گرین بس سروس سے شہریوں کو بہترین پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولت میسر آئی ہے اس وقت کوئٹہ شہر میں پرائیویٹ کنٹریکٹ کے تحت صرف 8 بسیں چلائی جارہی ہیں ان بسوں میں روزانہ 11 ہزار سے زائد افراد سفر کرتے ہیں جوکہ بہت بڑی کامیابی ہے لہذا شہر کے لیے مزید100 بسوں کی منظوری ہو گئی ہے اور امید ہے کہ ڈیڑھ ماہ کے اندر پہلے فیز میں مزید 25 بسیں آجائیں گی انہوں نے کہا کہ جیسے ہی 25 بسیں آئیں گی تو دیگر روٹس پر ان کو چلایا جائے گا جس سے شہر میں نہ صرف رکشوں بلکہ موٹر سائیکلوں میں بھی کمی ہو گی.بلکہ ٹریفک کا نظام بہتر اور عوام کو معیاری سفری سہولت میسر ہوگی۔
کوئٹہ شہر کیلئے مزید 100 گرین بسوں کی منظوری ہوچکی ہے،کمشنر کوئٹہ ڈویژن

ٹیگز:
کمشنر کوئٹہ ڈویژن
