کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹرٹ میں منعقد ہوئی۔جس ال پارٹیز کانفرینس میں شامل میں شامل عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور مرکزی امور طلبا سیکریٹری سردار رشید ناصر این۔ڈی۔ایم کے صوبائی صدر احمد جان عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ثناء اللہ کاکڑ HDP کے ضلعی صدر سخی ہزارہ NDM کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری عنایت شاہ،بی این پی کے مرکزی رینما موسی بلوچ قائمقام آرگنائزر گرینڈ الائینس محمد اسمعیل کاسی اور ڈپٹی آرگنائزر اکبرعلی اکبر اور نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے سوشل میڈیا آرگنائزر میر عنایت بزدار نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے پر ہم وزیر اعلی بلوچستان سے وفد کی صورت میں ملاقات کرینگے اور ملازمین کے جائز مطالبات پیش کرینگے۔اور ہم امید کرتے ہیں بحثیت چیف ایگزیکٹو صوبہ ان مسائل کو حل کرینگے۔اور اپنے ملازمین کو ریلیف دینگے۔اس موقع پر ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی وزیر اعلی سیکرٹریٹ اور گورنر ہاوس سے رابطہ کیا ہے کہ وہ آل پارٹیز کانفرنس کے ذمہ دار اکابرین کو وقت دیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ان مخدوش حالات میں بلوچستان مزید مشکلات اور مسائل کا متحمل نہیں ہوسکتا۔اجلاس میں تمام جماعتوں نے اپنے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی ہیے کہ وہ 26 فروری کو گرینڈ الائنس کے احتجاج میں بھر پور شرکت کرے اور ملازمین کے ساتھ یکجہتی کریں۔
آل پارٹیز کے کارکنان گرینڈ الائنس کے احتجاج میں بھر پور شرکت کریں گے، ڈاکٹر اسحاق بلوچ

ٹیگز:
اسحاق بلوچ
