قلات (ڈیلی گرین گوادر)قلات میں ہسپتال روڈ پر واقع وشال نامی ہندو تاجر کی دکان میں بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جہاں تین مسلح ڈاکو دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ڈکیتی کے واقعے کے بعد تاجری برادری میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، جس کے خلاف تاجروں نے احتجاجا مکمل شٹر ڈان ہڑتال کی۔ تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جائے۔
قلات میں ہندو تاجر کی دکان میں بڑی ڈکیتی، مسلح ڈاکو لاکھوں روپے کے موبائل فون لے گئے

ٹیگز:
قلات
