کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیرجماعت اسلامی بلوچستان بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ کراچی میں عوام کا مینڈیٹ چوری،گوادر میں حقوق مانگنے والوں پر تشدد،پولیس گردی اور مقدمات عوامی خدمت،حقوق کے حصول ترقی وخوشحالی سے سفر سے نہیں رکوایاجاسکتا،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں بھی گوادر میں عوام نے میڈیٹ دیا لیکن حکمرانوں نے اب تک منتخب نمائندوں کو حقوق واختیارات نہیں دیے بلکہ حقوق مانگنے والوں کو شرپسند بناکر گرفتار کیے گیے حکمرانوں،سیکورٹی فورسزوبااختیار طبقات کا یہ رویہ حالات کو مزید خراب،عوام کو مشتعل،احسا س محرومی میں اضافہ کریگاجو ملک وقوم کیلئے ٹھیک نہیں۔حکمرانوں نے دنیا بھر سے سیلاب متاثرین کیلئے فنڈزاکھٹے کیے لیکن متاثرین پر خرچ کرنے کا سوچابھی نہیں۔انہوں نے کہاکہ حکمران قرضوں کے حصول معاشی حالات ٹھیک کرنے کیلئے عوام سے مزید قربانی مانگ رہے ہیں ٹیکسوں پر ٹیکسز،مہنگائی میں اضافہ کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے نہ آئی ایم ایف حکمرانوں،اسٹبلشمنٹ کی شاہ خرچیوں،مراعات،تنخواہوں میں کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں نہ حکمرانوں کو خود فکر ہے کہ ہم خرچے،اصراف،شاہ خرچیوں،عیاشیوں میں کمی کریں۔ملک کو حکمرانوں،اسٹبلشمنٹ وحکومتی سطح پر بڑے بڑے آفیسرزکی لوٹ مار نے تباہ کیا حکمرانوں کی عادات،لائف اسٹائل ہی چینچ ہواہے علاج، تعلیم،جائیداد،کاروبار سب کچھ ملک کے باہر جبکہ تنخواہیں مراعات ولوٹ مار ملک کے اندر سے کرنا چاہتے ہیں ملکی دولت انہی لٹیرے حکمرانوں،اسٹبلشمنٹ نے لوٹ کر باہر بجھوادیا اگر حکمران عوام سے مخلص ہیں تواپنی دولت،جائیدادبچے وخاندان پاکستان منتقل کریں پاکستانی ہسپتالوں،تعلیمی اداروں کو اس قابل بنائیں کہ اپنے اور اپنے بچوں کا علاج وتعلیم یہی پر کردیں۔لوٹ مار بند اور عوام کی خدمت دیانت سے کریں۔جماعت اسلامی ہی ملک وعوام سے خیرخواہ ہیں جماعت اسلامی پر کسی الحمداللہ کسی خاندان وقوم کا قبضہ نہیں قائدین وکارکنان سیاست عبادت سمجھ کر کررہے ہیں۔مرکز سے زون ویونٹ تک تعلیم وتربیت،سیاست،تربیت وخدمت،حساب واحتساب کا بہترین اسلامی نظام موجود ہیں اسی وجہ سے جماعت اسلامی دیگر جماعتوں سے ممتازوالگ ہیں الحمداللہ دین سے قربت،اسلامی تربیت،بہترین نظام کی وجہ سے جماعت اسلامی کے لوگ لوٹ مار بدعنوانی سے بہت حد تک محفوظ ہیں ہماری کوشش ہے کہ ملک کے نظام کو بھی اسلامی طرزپر دیانت دارانہ اسلامی نظام بنائیں عوام الناس اسلامی نظام کے قیام،ملک وملت کے مستقبل بچانے،بدعنوانی وچوری ختم کرنے کیلئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ اسلامی پاکستان خوشحال بلوچستان کی راہ ہموار ہوجائیں #
حکمران قرضوں کے حصول معاشی حالات ٹھیک کرنے کیلئے عوام سے مزید قربانی مانگ رہے ہیں، مولانا عبدالحق ہاشمی

ٹیگز:
مولانا عبدالحق ہاشمی
