قلات(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع قلات کی تحصیل خالق آباد منگچر میں پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کی جانب سے انسانی ہمدردی اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔میڈیکل کیمپ میں پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے تجربہ کار اور ماہر ڈاکٹروں نے خدمات سرانجام دیں، جہاں مریضوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور انہیں ضروری ادویات بلا معاوضہ فراہم کی گئیں۔ فری میڈیکل کیمپ سے مجموعی طور پر 450 سے زائد افراد مستفید ہوئے، جن میں مردوں کے ساتھ خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔علاقہ مکینوں نے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقوں میں جہاں علاج معالجے کی سہولیات تک رسائی مشکل ہے، ایسے میڈیکل کیمپوں کا انعقاد نہایت ضروری ہے۔ عوام کا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے نہ صرف غریب افراد کو دہلیز پر علاج میسر آتا ہے بلکہ عوام اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان اعتماد کا رشتہ بھی مزید مضبوط ہوتا ہے۔
قلات کے علاقے خالق آباد منگچر میں پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کا ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ، 450 سے زائد افراد مستفید

ٹیگز:
قلات
