ایران کے سابق بادشاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی نے جمعے کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ وہ ایران میں جاری احتجاج کے تناظر میں فوری مداخلت کریں۔رضا پہلوی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’جناب صدر، یہ آپ کی فوری توجہ، حمایت اور عملی اقدام کے لیے ایک ہنگامی اپیل ہے۔ براہِ کرم ایران کے عوام کی مدد کے لیے مداخلت کے لیے تیار رہیں‘۔امریکا میں مقیم رضا پہلوی نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس نوعیت کی مداخلت چاہتے ہیں، تاہم انہوں نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش اور مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کے خدشے کی طرف اشارہ کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل ہے کہ وہ ایران میں جاری احتجاج کے تناظر میں فوری مداخلت کریں `رضا پہلوی

ٹیگز:
رضا پہلوی
