وانا (ڈیلی گرین گوادر) جنوبی وزیرستان کے وانا میں خارجی دہشتگردوں کے حملے میں مولانا حافظ سلطان محمد شہید ہو گئے، جبکہ ان کی کم سن بچی بھی نشانہ بنی جمعیت علما اسلام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ باجوڑ اور جنوبی وزیرستان جیسے گہرے مذہبی تشخص رکھنے والے علاقوں میں حریت پسند اور امن کے داعی علما مسلسل خطرے میں ہیں۔6 ماہ قبل جمعیت علما اسلام جنوبی وزیرستان کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم بم دھماکے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور تاحال علاج زیرِ التوا ہے۔ اس سے قبل سابق ضلعی امیر مولانا مرزا جان بھی دہشتگردانہ حملے میں شہید ہو چکے ہیں۔
وانا ، دہشتگردوں کے حملے میں مولانا حافظ سلطان محمد شہید ہو گئے

ٹیگز:
وانا
