کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سینئر سیاست دان اور سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی نے بلوچ قومی سیاست کے عظیم رہنما ڈاکٹر حکیم لہڑی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر حکیم لہڑی کی وفات ایک ایسے سیاسی اور فکری عہد کا اختتام ہے جس نے بلوچ معاشرے میں سیاسی شعور اور قومی حقوق کی جدوجہد کو تقویت دی۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حکیم لہڑی نے اپنی زندگی اصولی سیاست، عوامی خدمت اور قومی حقوق کے لیے وقف کیے رکھی وہ ایک صاحبِ مطالعہ، بااصول اور سیاسی بصیرت رکھنے والے رہنما تھے جنہوں نے اپنی طویل سیاسی زندگی میں مشکل حالات کے باوجود اپنے نظریات اور سیاسی وابستگی کو برقرار رکھا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حکیم لہڑی کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی وفات سے بلوچ قومی سیاست ایک تجربہ کار اور فکری شخصیت سے محروم ہوگئی ہینواب ذوالفقار مگسی نے مرحوم ڈاکٹر حکیم لہڑی کی قومی، سیاسی اور سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ اور تمام سوگواران سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیاانہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا، درجات بلند اور پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ڈاکٹر حکیم لہڑی کی وفات ایک ایسے سیاسی اور فکری عہد کا اختتام ہے جس نے بلوچ معاشرے میں سیاسی شعور اور قومی حقوق کی جدوجہد کو تقویت دی،نواب ذوالفقار علی مگسی

ٹیگز:
نواب ذوالفقار علی مگسی
