کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان کی منظوری سے سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج سعادت اللہ خان بازئی کو بلوچستان کا صوبائی محتسب مقرر کر دیا گیا ہے۔
گورنر سیکریٹریٹ بلوچستان کی جانب سے 9 اکتوبر 2026 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سعادت اللہ خان بازئی کی تقرری چار سال کے لیے کی گئی ہے، جس کا اطلاق 9 اکتوبر 2026 سے ہوگا۔

