لاہور (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی پنجاب کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوا میپ کے چیئرمین،تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محترم مشر محمود خان اچکزئی کی دعوت پر بنو جرگہ منعقدہ 11 تا 14 مارچ 2022 کے فیصلوں کی روشنی میں 30اگست تا یکم ستمبر 2026 کو کوئٹہ میں جنوبی پشتونخوا کے عوام اور پشتونوں کا کامیاب جرگہ جو نواب ایاز خان جوگیزئی کی صدارت میں منعقد ہوا ہم اس کامیاب جرگے کے انعقاد پر جرگہ کے منتظمین اور جنوبی پشتونخوا کے عوام کو مبارکباد دیتے ہیں اور جرگے میں جنوبی پشتونخوا کے عوامی سیاسی قبائلی اور کاروباری شخصیات اور تمام مکتبہ فکر کے نمائندوں کی شرکت اور اپنے آراء کا اظہار اور 19 نقاطی متفقہ اعلامیہ جنوبی پشتونخوا کے عوام کے لیے اس کٹھن حالات میں جنوبی پشتونخوا کے عوام کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل اور حقوق کے تحفظ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا اور ہم امید کرتے ہیں کہ جرگے کے شرکاء سنجیدگی سے جرگے کے اعلامیے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں گے۔
بنو جرگہ انتہائی اہمیت کا حامل اور حقوق کے تحفظ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا : پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

ٹیگز:
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی
