ڈیرہ بگٹی (ڈیلی گرین گوادر)عنایت شاہ کے قریب سوئی کشمور روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا محاصرہ کر لیا اور شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیے۔ زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ڈیرہ بگٹی ٗ فائرنگ سے سوئی کشمور روڈ پر ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

ٹیگز:
ڈیرہ بگٹی
