مچھ (ڈیلی گرین گوادر) مچھ کے علاقے دوزان کے قریب سیمنٹ سے بھرے ٹرک نے سامنے سے آنے والے ٹو ڈی کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرک کے بریک فیل ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ ٹوڈی کار سے جا ٹکرایا زخمیوں کو مچھ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے
مچھ ٗ ٹرک اور ٹو ڈی کارمیں حادثہ پانچ افراد زخمی

ٹیگز:
مچھ
