کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب کاکڑ کی زیر صدارت ڈویژنل مانیٹرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکیورٹی، امن و امان، صحت، تعلیم اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فورتھ شیڈول کی فہرست کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے مطابق اپڈیٹ کرنے، مبینہ دہشت گرد عناصر کی پروفائلنگ اور سیکیورٹی ڈیٹا بیس کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی ہتھیاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈان کیا جائے گا، جبکہ چھوٹے ہتھیاروں (SMAs) کی نقل و حمل روکنے کے لیے سخت احکامات جاری کیے گئے۔کمشنر شاہزیب کاکڑ نے اسکولوں، بی ایچ یوز اور دیگر سرکاری اداروں کی بحالی کے عمل میں تیزی لانے، غیر حاضر اساتذہ کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ عوامی تحفظ اولین ترجیح ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید مثر بنائیں۔ اجلاس میں غیر قانونی گاڑیوں اور منشیات کے خلاف کارروائی تیز کرنے، سرکاری و نجی ہاسٹلز کی سیکیورٹی جانچ سخت کرنے، اور ضلعی انتظامیہ کو ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔
کوئٹہ ڈویژن میں سیکورٹی ہائی الرٹ، دہشت گرد عناصر کی پروفائلنگ اور غیر قانونی ہتھیاروں کے خلاف کریک ڈان کا فیصلہ

ٹیگز:
کوئٹہ
