کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کو چار روز کے لیے معطل کردیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے: پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آمد ورفت چارروز کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ٹرین نو نومبر سے بارہ نومبر تک معطل رہے گی،ریلوے حکام نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس کی معطلی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کی بنا پر کیا گیا ہے تاہم جعفر ایکسپریس آج 8نومبر کو مقررہ وقت پر پشاور کیلئے روانہ ہوگی
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین چار روز کے لیے معطل

ٹیگز:
کوئٹہ
