کوئٹہ:کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفندیار خان کی سربراہی میں کوئٹہ ڈوپلیمنٹ پیکج کے تحت سڑکوں کی توسیع کے حوالے سے سریاب،سبزل روڈ،پرنس روڈ سرکی روڈاور دیگر سٹرکوں پر آنے والی مساجد کے لیے متبادل انتظام اٹھانے سے سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اس کمیٹی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوئٹہ، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ اور ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر کے علاؤہ علاقہ معتبرین اور علماء کرام شامل ہونگے یہ کمیٹی کوئٹہ روڈ پروجیکٹ توسیع میں آنے والی مساجد کے حوالے سے علماء کرام سے مشاورت کرکے قابل عمل تجاویز دے گی جوکہ شرعی اصولوں کو مدنظر رکھ کر مسائل کو حل کیا جائے گا اس کے علاؤہ سریاب روڈ اور سبزل روڈ کے دکانداروں نے انتظامیہ سے وفد کی صورت میں ملاقات کی اور انتظامیہ کی جانب سے انہیں یقین دلایا گیا کہ مذکورہ کمیٹی ان سے ملاقات کرکے ان کے تحفظات دور کریگی کوئٹہ پیکج میں قابل عمل تجاویز مرتب کرکے کوئٹہ پروجیکٹ کے کام کو تیزی کیا جائے گااور بروقت تکمیل تک پہنچائیں گے کوئٹہ روڈ پراجیکٹ ایک عظیم الشان منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے ٹریفک کے مسائل حل ہونے کے علاؤہ کاروبار کوفروغ ملے گالہذا عوام اور دکاندار وقتی تکلیف اور مشکلات ہونگی لیکن کاروبار میں فروغ دینے سے مزید ترقی پیدا ہوگی اور کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے حوالے سے درپیش مشکلات میں کمی لائی جاسکے۔
سریاب روڈسمیت دیگر سٹرکوں پر آنے والی مساجد کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،اسفندیار خان

ٹیگز:
سریاب
