چمن(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل تیز ترین مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چمن بارڈر سے ایک روز میں 10 ہزار 700 افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیج دیا گیا، جبکہ آج سے طورخم سرحد کے راستے بھی واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 15 لاکھ 60 ہزار افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں۔ واپسی کے تمام مراحل قانونی تصدیق کے بعد مکمل کیے جا رہے ہیں تاکہ ہر شخص درست سفری اور شناختی دستاویزات کے ساتھ سرحد عبور کرے۔ایف سی بلوچستان اور سول انتظامیہ کی جانب سے واپس جانے والے مہاجرین کے لیے رہائش، کھانے پینے اور دیگر سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق حکومت پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت اور محفوظ واپسی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
چمن بارڈر سے ایک روز میں 10 ہزار 700 افغان مہاجرین کی واپسی، وطن واپسی کا عمل تیز ترین مرحلے میں داخل

ٹیگز:
چمن بارڈر
