کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امن و امان میں نمایاں بہتری اور عوام کے تعاون کے بعد فرنٹیئر کور بلوچستان (ساوتھ) نے ایران سے متصل جودھر اور نیوراجے کراسنگ پوائنٹس کو 3 نومبر سے باقاعدہ طور پر تجارت کے لیے بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔آئی جی ایف سی بلوچستان(ساوتھ) کے مطابق، یہ اقدام مقامی ضروریات اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ سرحدی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔ کراسنگ پوائنٹس کی بحالی سے مقامی معیشت میں استحکام، روزگار کے مواقع میں اضافہ اور عوامی آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی۔مقامی آبادی نے ایف سی بلوچستان(ساوتھ) کے اس عوام دوست فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے روزمرہ تجارت اور معاشی سرگرمیوں میں نئی روح پیدا ہوگی۔ عوام نے آئی جی ایف سی بلوچستان(ساوتھ)کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے سرحدی عوام کے دیرینہ مطالبے کو عملی شکل دی۔
ایف سی بلوچستان ساوتھ کا ایک اور وعدہ وفا `سرحدی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا، مقامی معیشت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،آئی جی ایف سی بلوچستان

ٹیگز:
ایف سی
