کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے سینئر معاون سیکرٹری جمشید دوتانی، ضلع معاون سیکرٹری اختر لونی، تحصیل سریاب سیکرٹری نیاز بڑیچ، سینئر معاون سیکرٹری سید عبدالخالق آغااور عبدالعزیز اچکزئی نے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ضلع کوئٹہ تحصیل سریاب سے مربوط ہزار ٹاؤن علاقائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کیا اور بجاء طور پر یہ امید کی کہ وہ پارٹی کو علاقے میں فعال ومنظم بنانے اور پارٹی صفوں میں عوام کو شامل کرنے کے لیے گھر گھر پارٹی پیغام پہنچائیں گے اور اپنے ابتدائی یونٹس کو فعال رکھتے ہوئے اس کے ذریعے عوامی مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔ ہزار ٹاؤن علاقائی کانفرنس کی صدارت نیاز بڑیچ نے کی۔اس موقع پر علاقائی سیکرٹری ملک عبدالعزیز اچکزئی،سینئر معاون سیکرٹری معلم ابراہیم، اطلاعات سیکرٹری میروائس خان، رابطہ سیکرٹری اسد اللہ، مالیات سیکرٹری حسین آغامنتخب ہوئے۔ کابینہ سے اختر لونی نے حلف لیا۔ مقررین نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کوئٹہ بالخصوص سریاب تحصیل میں اس وقت گیس پریشر کی شدید کمی اور رات بھر لوڈشیڈنگ کا مسئلہ برقرار ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی سے بارہا شکایات کرنے اور انہیں عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی فوری طور پر پریشر کی بحالی اور رات کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل کرنا، صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری اور عوام کو ہر شعبہ زندگی میں درپیش مسائل کو حل کرنا حقیقی نمائندوں کا کام ہے جو ہر وقت عوام کے مابین موجود ہو۔ لیکن بدقسمتی سے یہاں ہر حلقے میں غیر نمائندہ اور فارم 47کے نمائندگان کو مسلط کرکے کرپشن، کمیشن کو دوام دیا گیا ہے۔ ہر عوامی فلاح وبہبود کے منصوبے کو ذاتی مفادات اور اپنوں کو نوازنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جس کے ذریعے سرکاری خزانے سے رقم نکال کر اسے ہڑپ کرنا ہے
منوجان روڈ سے ارباب عمران ٹاؤن تک ضلع کوئٹہ میں گیس پریشر کی شدید کمی ٗ جمشید دوتانی

ٹیگز:
جمشید دوتانی
