کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ تحصیل صدر کمیٹی اجلاس تحصیل سیکرٹری نعیم پیر علیزئی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین عبدالرؤف لالا، صوبائی سینئر نائب صدر وضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا، صوبائی ایگزیکٹیوزمنان خان بڑیچ، سردار حیات خان میرزئی، حضرت عمر ایڈووکیٹ، گل خلجی،اقبال خان بٹے زئی، حفیظ ترین، سندھ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری آزااد خان خلجی سمیت ضلع ایگزیکٹیوز وضلع کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی سیاسی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور آئندہ لائحہ عمل میں پارٹی کے علاقائی یونٹس کے فوری انتخابات اور 2دسمبر کو کوئٹہ میں خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے شہادت کی 52ویں برسی کی تیاری کے حوالے سے مختلف فیصلے کیے گئے۔اور تمام تحصیل ایگزیکٹیوز، تحصیل کمیٹی،علاقائی کمیٹیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے تنظیمی اجلاسوں کے فوری انعقاد اور جلسہ عام کی کامیابی کے لیے بھرپور محنت کریں۔ اجلاس سے پارٹی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر آئینی،غیر جمہور ی طرز حکمرانی ملک کو مزید بحرانوں سے دوچارکریگی، ملکی آئین کو پامال کرنے اور اس سے انحراف کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہیں،ملک کے ہمہ جہت بحرانوں سے نجات کی واحد راہ پشتونخوامیپ کے محبوب چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خا ن اچکزئی کی پیش نکات پر عملدرآمد سے ممکن ہیں، تاخیری حربوں، غیر جمہوری راہ کا انتخاب کرنیوالے افراد دراصل اپنی فارم 47کی حکمرانی بچانے میں مصروف ہیں اور ان کی نااہلی، ناکامی، نا تجربہ کاری،ناقص طرز حکمرانی اور خود ساختہ پالیسیاں کسی صورت ملک دوست نہیں جبکہ عوام کے منتخب پارلیمنٹ سے داخلہ وخارجہ پالیسیاں ہی ملک کے مفاد میں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے قیام سے قبل اور بعد از قیام خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی ملک کو آئین دینے، جمہوریت، ون مین ون ووٹ کا مطالبہ کرتے رہے ہیں اور اس کی پاداش میں سخت ترین قید وبند کی سزائیں فرنگی اور ملک کے آمرانہ قوتوں کی حکمرانی میں برداشت کیں۔ خان شہید ودیگر سیاسی جمہوری اکابرین کی جدوجہد کے بدولت ملک کو 10اپریل1973 میں دستور دیا گیا لیکن 2دسمبر 1973کو خان شہید کو اپنے گھروں میں بموں سے شہید کردیا گیا۔ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی نے اپنی قدرتی شعور کے بدولت فرنگی غلامی سے پشتونوں کو نجات دلانے کے لیے جدوجہد کا آغاز کیا اس طویل اور قربانیوں سے لبریز جدوجہد میں ایک لمحہ کے لیے بھی خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہوئے۔ ان کی شروع کردہ تحریک آج پارٹی کے محبوب چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی کی قیادت میں جاری ہے
ملکی آئین کو پامال کرنے اور اس سے انحراف کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہیں، عبدالرؤف لالا

ٹیگز:
عبدالرؤف لالا
