مشکے (ڈیلی گرین گوادر) مشکے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی. لیویز کنٹرول آواران کے مطابق تحصیل مشکے کے علاقے جکی میں پیر کے صبح نامعلوم مسلح افراد نے مددعلی ولد شفیع محمد سکنہ جکی مشکے کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد مدد علی ولد شفیع محمد اور اس کے والد شفیع محمد ولد نندو ذات محمد حسنی موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ سے ایک شخص عبیداللہ ولد مدد علی زخمی ہوگیا ہے اطلاع ملتے ہی لیویز فورس جائے وقوعہ پر پہنچ زخمی اور لاشوں کو آر ایچ سی ہسپتال مشکے منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کیے گئے.
مشکے، فائرنگ سے دو افراد جاں بحق 1 زخمی

ٹیگز:
فائرنگ
