قلات(ڈیلی گرین گوادر)لیویز فورس قلات نے اشتہاری اور مفرور ملزم صدام حسین کو گرفتار کر لیا، جو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ کارروائی ڈپٹی کمشنر جمیل احمد بلوچ کے خصوصی احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد لاسی کی نگرانی میں انجام دی گئی۔ملزم صدام حسین کو قلات لیویز فورس نے مقدمہ نمبر 22/2024 کے تحت زیردفعہ 302 اور 34 ت پ میں گرفتار کیا۔ کاروائی میں رسالدار علی احمد مینگل، حوالدار شیر علی ساسولی، حوالدار علی نواز اور دیگر افسران شامل تھے۔
قلات،ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ احکامات پر قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

ٹیگز:
جمیل بلوچ
