کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائیکورٹ نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے 76 سے زائد کارکنوں کا مینٹی ننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) تھری ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں بی این پی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست کی سماعت بلوچستان ہائیکورٹ کے بینچ نمبر تھری کے جج جسٹس روزی خان اور جسٹس سردار حلیمی نے کی۔
بلوچستان ہائیکورٹ نے وکلائے طرفین کے دلائل سننے کے بعد بی این پی کے 76 سے زائد کارکنوں کے خلاف تھری ایم پی او ختم کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت عالیہ بلوچستان نے نے بی این پی کے کارکنوں کو جیل سے رہا کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

