کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے علاقے منو جان روڈ ہدہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق دو مسلح افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے ایک گلی میں داخل ہو کر اچانک فائرنگ کی اور موقع سے آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔دن دہاڑے فائرنگ کے اس واقعے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقامی افراد نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔جاں بحق لڑکی کے والد نے کہا ہے کہ “ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں “، ان کی بیٹی پر حملہ غیر متوقع اور افسوسناک ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوں سے تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
کوئٹہ میں فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحق

ٹیگز:
کوئٹہ
