منگچر (یو این اے )جتک جرگہ کونسل پاکستان ضلع کوئٹہ کے ترجمان مولانا علی حسن جتک منگچر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ منگچر بازار کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے مولانا علی حسن جتک پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔مولانا علی حسن جتک نہ صرف ایک فعال سماجی و مذہبی شخصیت تھے بلکہ وہ جتک جرگہ کونسل کے اہم ترجمان کی حیثیت سے قبائلی و علاقائی مسائل میں مصالحتی کردار ادا کرتے رہے۔ ان کے قتل پر جتک جرگہ کونسل سمیت قبائلی عمائدین، مذہبی رہنماں اور سیاسی حلقوں نے شدید افسوس اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔جتک جرگہ کونسل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے۔
منگچر،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنماجاں بحق

