چاغی(ڈیلی گرین گوادر)پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر یک مچ کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 12 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے پرنس فہد ہسپتال دالبندین منتقل کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار افراد خاران میں اجتماع میں شرکت کے بعد دالبندین واپس آرہے تھے کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور واقعے کے تمام پہلوں کو سامنے لانے کی کوشش جاری ہے۔
چاغی، پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 12 افراد زخمی

ٹیگز:
چاغی
