مستونگ (ڈیلی گرین گوادر)مستونگ میں نیشنل پارٹی و بی ایس اوکے زیر احتمام گیس پریشر کمی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کوئٹہ کراچی شہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا پشکرم کے مقام پر ٹائر جلا کر روڈ کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء و سابق سٹی ناظم میر سکندر خان ملازئی بی بی ایس او پجار کے صوبائی صدر بابل ملک بلوچ اور دیگر عہدیدار موجود ہیں واضع رہے کہ 21 مارچ کو گیس مرمت کے نام پر گیس بند کیا گیا اسکے بعد سے مستونگ شہر اور گردونواح میں گیس پریشر بلکل بند ہوا ہے جسکی وجہ سے اس ماہ رمضان المبارک میں روزہ داروں خواتین کو سحری و افطاری میں کھانا پکانے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ خواتین کی جانب سے کل بروز اتوار بھی قومی شاہراہ کو بلاک کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
مستونگ ، نیشنل پارٹی و بی ایس اوکے زیر احتمام گیس پریشرمیں کمی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ٹیگز:
احتجاجی مظاہرہ
