لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام سرکاری محکموں کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دینے کی ضرورت ہے محکموں میں گوسٹ ملازمین انکی وریفکشین سمیت۔صحت،تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں تمام سرکاری افسران عوامی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کے بنیادی مسائل میں کمی اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔لورالائی شہر میں پانی کی فراہمی اور دور دراز علاقوں میں صحت اور تعلیم سے متعلق سہولیات کے فقدان کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ درپیش مسائل کو دور کر کے انہیں بہتر کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کے ترقیاتی اسکیموں اور عوامی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میاں ناصر شیخ،ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر محمد انور حمزہ زئی،ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسر محمد وسیم،پی پی ایچ آئی کے ڈاکٹر محمد فہیم اوتمانخیل،ڈپٹی ایجوکشن آفیسر جمالدین اوتمانخیل سمیت تمام محکموں کے آفیسران و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھیان تمام مسئلہ پر سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے کیونکہ اس وقت سطح آب کی گراوٹ اور خشک سالی کی وجہ سے لورالائی کے شہریوں کو پانی سے متعلق شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے واسا کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ شہریوں کو پانی کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں میں تعطل اور رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کرکے بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں اس کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے تمام آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں ترقیاتی اسکیموں کی مانیٹرنگ، تعلیم اور صحت کی سہولیات اور پانی کی فراہمی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں انہوں نے اسپیرراغعہ روڈ کی عدم تعمیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں سے اس کی رپورٹ طلب کی جب کہ اور لورالائی میں جاری ترقیاتی اسکیمات کے تحت منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز اور بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں۔عوام کے مفاد میں صحت وصفائی ٹریفک اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کیلئے روزانہ کی بنیاد پر خدمات سرانجام دیں۔عوامی خدمات کی فراہمی میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اس سلسلے میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تمام سرکاری محکموں کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی

