کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کام کرنے والے چار مزدور کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق یہ واقعہ قلات سے تقریبا 30 کلومیٹر دور سوراب کے علاقے میں پیش آیا۔نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نجی کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر دھاوا بول کر وہاں موجود مزدوروں، بشمول ڈمپر ڈرائیور، کو اغوا کر لیا۔ اغوا ہونے والوں کا تعلق کشمیر سے بتایا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کا ناکہ بندی کرکے واقعے کی فوری تحقیقات اور اغوا شدگان کو بازیاب کروانے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پرکام کرنے والے ڈمپر ڈرائیورسمیت4مزدور اغوا کرلیا

ٹیگز:
کوئٹہ
