خضدار(ڈیلی گرین گوادر)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے شہیدِ فرزند نوابزادہ میر سکندر جان زہری کی 32 واں سالگرہ کو بلوچستان سمیت ملک بھر میں عقیدت واحترام اور جوش جزبہ کے ساتھ منایا گیاسالگرہ کی مرکزی تقریب خلق جھالاوان خضدار میں منعقد ہوئی جہان نوابزادہ میرسکندر جان شہید زہری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیاتقریب سے پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے صدر میر عبدالرحمن زہری ضلعی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد اسماعیل زہری میر جمعہ خان شکرانی وڈیرہ مولابخش جاموٹ قدیر احمد زہری ماما عبدالرحیم خدرانی نے خطاب کرتے ہوئے نوابزادہ میر سکندر زہری شہید کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید نوابزادہ میر سکندر جان شہید زہری نے اپنے جوانی اپنے رفقاء شہید نوابزادہ میر مہراللہ خان زہری، شہید نوابزادہ میر زیب جان زہری کے ساتھ ملکی سالمیت اور اپنے وطن و قوم کیلئے قربان کرکے شہادت جیسے عظیم منصب پر فائز ہوگئے رہنماؤں نے مزید کہاکہ آج نواب ثناء اللہ خان زہری کے جانثار اور پارٹی ورکرز بلوچستان سمیت ملک بھر میں شہید نوابزادہ میر سکندر جان زہری کی سالگرہ اس عقیدت اور محبت سے منارہے کہ شہید زندہ ہوتاہے وہ جسمانی طورپر ہمارے درمیان موجود نھی لیکن شہید روحانی ہمارے درمیان موجود ہے سالگرہ منانے کا مقصد شہید وطن کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور اپنے قائد چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری اور نوجوان لیڈر مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کے ساتھ تجدید عہد کرنا ہے کہ ہم شہدا زہری کے مشن کی پائیہ تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نھی کرینگے ہروقت اپنے قائد نواب ثناء اللہ خان زہری اور نوجوان لیڈر نوابزادہ امیر حمزہ زہری کے ساتھ شانہ بشانہ رہیں گے تقریب مین پارٹی رہنماؤں نے چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری اور انکے خاندان کی ناقابل فراموش قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیاشہید نوابزادہ میر سکندر جان زہری کے سالگرہ کو کراچی کوئٹہ مستونگ قلات شہیدسکندار آباد سوراب تربت گوادرلسبیلہ حب چوکی نصیر آباد سبی اندورنی سندھ سمیت مختلف شہروں میں عقیدت احترام سے منایا گیا اور سالگرہ کی کیک کاٹ کر شہدا زہری کو زبردست خراج تحسین پیش کی اور شہدازہری کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گی
نوابزادہ میر سکندر شہید زہری کی 32 واں سالگرہ بلوچستان سمیت ملک بھرمیں منائی گئی

ٹیگز:
میر سکندر
