کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی ترجمان میر شمس کرد نے کوئٹہ شہر میں طویل غیربجلی کی لوڈشیڈنگ اور سوئی گیس کے کم پریشر و بار بار بندش پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمِ سرما سے قبل ہی عوام کو بجلی اور گیس دونوں بحرانوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دن رات جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس کی بندش نے گھریلو اور تجارتی زندگی مفلوج کر دی ہے۔ میر شمس کرد نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے فوری نوٹس لے کر عوام کو ریلیف فراہم کریں، بصورتِ دیگر شہری احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
بجلی اورسوئی گیس بحران سے عوام اذیت کا شکارہیں‘میر شمس کرد

ٹیگز:
شمس کرد
