کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے زرعی کالج کی انتظامیہ نے کالج میں لگے کوئٹہ پائن کے درجنوں درخت کاٹ ڈالے،سیکرٹری جنگلات وجنگلی حیات عمران گچکی نے درخت کاٹنے جانے کا نوٹس لے کرڈی جی جنگلات کو تحقیقات کی ہدایت کردی۔ محکمہ جنگلات وجنگلی حیات کے حکام نے بتایا کہ کوئٹہ کے زرعی کالج کے پرنسپل کی جانب سے محکمے کو زرعی کالج میں کوئٹہ پائن کے درخت کاٹنے کی اجازت مانگی گئی تھی لیکن محکمہ جنگلات وجنگلی حیات نے انہیں اجازت دینے سے انکار کردیا تھاتاہم کالج کی انتظامیہ نے جمعہ کو کالج میں لگے درجنوں درخت کاٹ ڈالے زرعی کالج میں انتظامیہ کی جانب سے درخت کاٹنے کی ویڈیو سامنے آنے پر سیکرٹری جنگلات وجنگلی حیات عمران گچکی نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی جنگلات کو درخت کاٹنے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے سیکرٹری جنگلات عمران گچکی کا کہنا تھا کہ درخت کاٹنے میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
کوئٹہ کے زرعی کالج کی انتظامیہ نے کالج میں لگے کوئٹہ پائن کے درجنوں درخت کاٹ ڈالے،سیکرٹری جنگلات وجنگلی حیات عمران گچکی نے درخت کاٹنے جانے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دیدیا

ٹیگز:
عمران گچکی
