سوراب(ڈیلی گرین گوادر) سوراب میں بدقسمت ٹرک اور کار کے تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔ حادثے کے بعد لاشوں کو ضروری قانونی اور انتظامی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ حکام نے حادثے کی مزید تفصیلات اور وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
سوراب میں ٹرک اور کار کے تصادم میں 5 افراد جاں بحق

ٹیگز:
سوراب
