خالق آباد (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن(ر)جمیل بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انجم بلوچ کی نگرانی میں ضلع کے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس جاری ہیں۔اسی سلسلے میں آج بی ایچ یو محمود گرام منگچر میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر ظہور احمد بلوچ، ڈاکٹر خالدہ بلوچ، ڈاکٹر صاہرہ، ڈاکٹر علی حسن مینگل اور ڈاکٹر نجیب مینگل نے شرکت کی۔ سماجی شخصیات حاجی ظاہر لانگو اور حاجی شبیر لانگو بھی اس موقع پر موجود تھے۔کیمپ کے دوران مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا، ادویات فراہم کی گئیں اور مختلف امراض کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ مقامی عوام نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے کیمپس کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے تاکہ عوام بنیادی صحت کی سہولیات سے باقاعدگی سے مستفید ہو سکیں۔
قلات میں فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ جاری، عوام کو مفت علاج اور ادویات فراہم

ٹیگز:
قلات
