کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سانحہ شاہوانی اسٹیڈیم کوئٹہ کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 16 تک پہنچ گئی۔ بی این پی مینگل کے سرگرم کارکن اور سریاب مل اسکیم سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نور احمد مینگل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پیر کے روز چل بسے۔ وہ 2 ستمبر کے خودکش دھماکے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور کئی روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے
شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی

ٹیگز:
شاہوانی
