کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پیر کے روز سیاسی جماعتوں کی جانب سے دی گئی پہیہ جام اور شٹر ڈان ہڑتال کے باعث مجموعی صورتحال کشیدہ رہی۔ کاروباری مراکز مکمل طور پر بند اور ٹریفک کی روانی متاثر رہی، جس سے عوام کو روزمرہ سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔حکومت بلوچستان نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایک بار پھر کوئٹہ، مستونگ، خضدار، نوشکی، سبی اور دیگر حساس اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس اچانک سروس معطل کر دی۔ محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے اعلامیہ کے مطابق، تھری جی اور فور جی سمیت تمام موبائل ڈیٹا سروسز صبح سے رات گئے تک بند رہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال قابو میں رہے اور افواہوں کے پھیلا کو روکا جا سکے۔ہڑتال کے دوران کوئٹہ کے سریاب، پشتون آباد، علمدار روڈ، جناح روڈ اور میکانگی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں مکمل سناٹا چھایا رہا۔ بعض علاقوں سے زبردستی دکانیں بند کروانے، جھگڑوں اور پتھرا کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔عوامی و کاروباری حلقوں نے بار بار کی انٹرنیٹ معطلی پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے آن لائن کاروبار، تعلیم اور رابطے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جبکہ صوبے میں ڈیجیٹل ترقی کی رفتار بھی سست پڑ گئی ہے۔دوسری جانب پولیس اور ایف سی کے دستوں کی بھاری نفری کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں گشت کرتی رہی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ سیاسی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی بحالی میں مزید تاخیر نہ کی جائے اور احتجاجی ایام میں عوام کے بنیادی حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے۔
بلوچستان بھر میں پہیہ جام و شٹر ڈان ہڑتال، کوئٹہ سمیت کئی اضلاع میں اچانک انٹرنیٹ سروس معطل

ٹیگز:
انٹرنیٹ
