ڈیرہ غازی خان ،کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں حالیہ مسافروں کے قتل کے واقعات کے بعد پنجاب سے بلوچستان جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ پر شام کے بعد کے سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان عثمان خالد کے مطابق شام 5 بجے کے بعد کسی بھی مسافر گاڑی کو سرحدی علاقے بواٹہ پر روک دیا جائے گا اور اسے بلوچستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈی سی نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ بلوچستان میں سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال، خاص طور پر مسافروں کی جانوں کو لاحق خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق تمام ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شام کے وقت سفر سے اجتناب کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی خان سے شام 5 بجے کے بعد کوئی بھی پبلک ٹرانسپورٹ بلوچستان میں داخل نہیں ہو سکے گی، تاہم صبح 5 بجے کے بعد دوبارہ سفر کی اجازت ہو گی۔
پنجاب سے بلوچستان جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے شام کے سفر پر پابندی عائد

