گوادر (ڈیلی گرین گوادر)یونیورسٹی آف گوادر کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل (QEC) کے زیرِ اہتمام نئے تدریسی فیلو اور وزٹنگ فیکلٹی کے لیے جدید تدریسی طریقوں پر تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ یہ سیشن پاک چائنا ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔تربیتی نشست میں تین موضوعات پر لیکچرز دیے گئے۔ “نتیجہ پر مبنی تعلیم” پر ڈاکٹر ڈایانا ایمبروز (انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کراچی)، “تدریسی حکمت عملی” پر عبید علی (لیکچرر مینجمنٹ سائنسز، یونیورسٹی آف گوادر) اور “تشخیصی طریقے” پر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد (ڈین، فیکلٹی آف مینجمنٹ و سوشل سائنسز، یونیورسٹی آف گوادرنے خطاب کیا۔ مقررین نے تدریسی مثریت اور کلاس روم انگیجمنٹ بڑھانے کے لیے اپنے تجربات اور عملی بصیرت شریک کی۔اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف گوادر، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، اور پرو وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر منظور احمد نے ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل، ڈاکٹر رابعہ اسلم اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام فیکلٹی کے لیے نہایت مثبت اور موثر ثابت ہوگا۔
گوادر یونیورسٹی میں جدید تدریسی طریقوں پر فیکلٹی ٹریننگ سیشن کا انعقاد

ٹیگز:
گوادر
