قلات(ڈیلی گرین گوادر) عوامی مسائل سننے اور انکے حل سے متعلق ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے مورخہ 6 فروری 2026 بروز جمعہ بوقت:11:00بجے دن کھلی کچہری کا انعقاد کیاجارہاہے کھلی کچہری ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد ہوگا۔ضلعی انتظامیہ قلات کے جاری کردہ اعلامیے میں علاقے کے معززین سیاسی سماجی شخصیات اور عوام الناس کے نام پیغام میں کہا گیا ہے کہ 6 فروری کو ہونے والے کھلی کچہری میں شرکت کریں اور اپنے جائز مسائل بیان کریں تاکہ انکے حل کے لیئے ضلعی انتظامیہ بروقت اقدامات اٹھاسکے۔
قلات میں 6 فروری کو عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا اعلان

ٹیگز:
قلات
