ہفتہ کو بلوچستان کے ضلع ژوب اور قریبی علاقوں میں 4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز نے تصدیق کی ہے کہ زلزلے کی گہرائی 150 کلومیٹر تھی۔ اس کا مرکز ژوب سے 60 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ مانیٹرنگ ٹیمیں خطے میں متحرک ہیں۔
ژوب و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

