کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نجی تعلیمی ادارے میں کمسن طالب علم پر مبینہ تشدد کا سنگین واقعہ سامنے آیا ہے جس پر اسکول کے پرنسپل احسان اللہ ناصر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کرائم برانچ کے انسپکٹر مجیب الرحمن نے جناح ٹان تھانے میں رپورٹ درج کرائی کہ ان کے کمسن بیٹے شیر آدم کو اسکول پرنسپل نے تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس کے مطابق بچے کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔واقعے پر والدین اور ماہرین تعلیم نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی اسکولوں میں بچوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات باعث تشویش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بلوچستان ایجوکیشن فانڈیشن ان اداروں کی نگرانی کرتی تھی جو کسی حد تک موثر تھی، تاہم اب مختلف سرکاری افسران کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے جو محض کاغذی کارروائی تک محدود ہیں۔انہوں نے وزیراعلی بلوچستان اور صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ دار کو سخت سزا دی جائے اور نجی اسکولوں میں طلبہ کے تحفظ کے لیے مثر قانون سازی کی جائے تاکہ آئندہ کسی بچے کو اس طرح کے واقعات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
کوئٹہ ` نجی اسکول کے پرنسپل احسان اللہ ناصر پر طالب علم پر تشدد کا الزام، مقدمہ درج

ٹیگز:
کوئٹہ
