ہرنائی:ہرنائی کے علاقے گچینہ ندی میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے بچے کی لاش برآمد کرلی گئی۔ لیویز کنٹرول روم کے مطابق محیضر ولد حضرت علی کی لاش سگنڈی ایریا کی ندی سے ملی ہے جو گچینہ سے تقریبا پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سموار کی شام کو گچینہ میں تین بچے سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے جنہیں مقامی لوگوں اور لیویز نے بروقت ریسکیو کرلیا تھا تاہم محیضر کی تلاش جاری تھی۔ لیویز حکام نے بتایا کہ بچے کی لاش کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس روانہ کردی گئی ہے۔
ہرنائی، سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے بچے کی لاش برآمد

