گلگت (ڈیلی گرین گوادر) صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں، کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق شمالی علاقہ جات میں خراب موسم کے سبب پیش آنے والے مختلف حادثات میں اب تک 43 افراد جاں بحق، کئی زخمی اور متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔شمالی علاقہ جات میں کلاؤڈ برسٹ، بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سے متعلق پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبے کے 5 اضلاع میں کلاؤڈ برسٹ اور بارشوں کے باعث 43 افراد جاں بحق ہوئے۔باجوڑ میں 22، سوات میں 4، دیر لوئر میں 5، بٹگرام میں 16 اور شانگلہ میں 1 شخص جاں بحق جبکہ باجوڑ میں 8 اور لوئر دیر میں 4 افراد زخمی ہوئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 33 مرد، 2 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں۔
شمالی علاقہ جات میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے تباہی، 69 افراد جاں بحق

ٹیگز:
شمالی علاقہ جات
